راجن پور (جیوڈیسک) راجن پورمیں ٹرانسپورٹ مالکان نے ٹریفک پولیس کے ناروا سلوک پر احتجاج کیا۔ ٹرانسپورٹرز اور پولیس اہل کار گھتم گتھا ہوگئے، ٹرانسپورٹروں نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ راجن پور ٹریفک پولیس کے نامناسب رویے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پولیس چوکی میں گھس گئے، پولیس اہلکاروں کو مارا، پیٹا اور انہیں کمرے میں بند کردیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے اہل کار انہیں کاغذات کی چیکنگ کے بہانے روکتے ہیں اور رشوت طلب کرتے ہیں۔ مظاہرین نے چوک الہ آباد کے قریب انڈس ہائی وے بھی کچھ دیر کیلئے بند کردی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔