کراچی(جیوڈیسک) کراچی معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ ان کی اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان سے بات ہوئی ہے۔ کونسل نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جس کے تحت توہین رسالت کا غلط الزام لگانے والے کو سزا دی جا سکے۔
ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس سے توہین رسالت کی ایف آئی آر کا اندراج مشکل ہو جائے۔