شکاگو (جیوڈیسک) امریکی ریاست شکاگو میں فائرنگ کے واقعے میں ایک بچے سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ شکاگو کے ساوتھ سائیڈ پارک کے باسکٹ بال کورٹ میں پیش آیا، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے ابھی تک کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا،پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔