دودھ لیجانے والے تیز رفتار ڈالے کی ٹکر جواں سالہ لڑکی جاں بحق

مصطفی آباد/للیانی : دودھ لیجانے والے تیز رفتار ڈالے کی ٹکر جواں سالہ لڑکی جاں بحق، تفصیلات کے مطابق بھلو کے قریب مین فیروز پور روڈ پر محمد ریاض ڈارئیور نے اپنے تیز رفتار ڈالہ نمبریC-4024 نے سٹرک عبور کرتی جواں سالہ لڑکی آسیہ بی بی کو کچل دیا۔ جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔