دوران ڈکیتی قتل ہونے والا سردار آہوں سسکیوں میں سپرد خاک

مصطفی آباد/للیانی : دوران ڈاکیتی قتل ہونے والا سردار آہوں سسکیوں میں سپرد خاک، وڈانہ کا رہائشی محمد سردار پانچ بچوں کاباپ، محنت مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پالتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نواحی گائوں وڈانہ کا رہائشی محمد سردار اپنی ٹیکسی پر سوار گھر کی طرف آ رہا تھا کہ قصور کے قریب 7 نا معلوم ڈاکوئوں نے لوٹنے کی کوشش کی جس کے نہ رکنے پر انہوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ محمد سردار پانچ بچوں کا باپ اور انتہائی شریف شخص تھا اس کی اچانک موت پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔