اگر حجاب زبردستی اوڑھایا نہیں جا سکتا تو زبردستی اتروایا بھی نہیں جا سکتا۔ ڈاکٹر رخسانہ جبین

ملکہ ( عمر فاروق اعوان ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی ناظمہ ڈاکٹر رخسانہ جبین نے کہا کہ حجاب اللہ اور اس کے پیارے رسول کا حکم ہے شرم و حیا کی علامت ہے، لاہور زیادتی کیس سمیت ملک میں آئے روز خواتین اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی وجی بے حجابی اور بے پردگی ہے میڈیا کے ذریعے ملک میں حیا سے عاری کلچر و ثقافت کو فروغ دیکر معاشرے کو بے راہ روی اور مادر پدر آزادی کی راہ سجھائی جاری ہے۔

یہ ایک خطر ناک صورت حال ہے جس کا بروقت نوٹس نہ لیا گیا تو معاشرے کی بنیادی قدریں پامال اور خاندانی نظام کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ گزشتہ روز فہم القرآن سنٹر کھاریاں میں سترو حجاب کے موضوع پہ درس قرآن دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ثقافت سے یکسر متضاد پروگرامات کا عورت کی حرمت کی پامالی میں بڑا کردار ہے حیا سوز کلچر کا فروغ چادر اور چہار دیواری کا تقدس پامال کر کے عورت کو عدم تحفظ سے دوچار کر رہا ہے مہذب معاشرے کی بنیاد وںکی مضبوطی کے لئے ان محرکات کا سدباب لازم ہے جو ایسے گھنا ونے جرائم کا سبب بنتے ہیں۔

خواتین اور بچیوں کے خلاف ہونے والی زیادتیوں اور دیگر جرائم کی بیخ کنی کے لئے حکومت، میڈیا اور عوام سب کو نیک نیتی سے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیںکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے حیائی،فحاشی اور عریانیت میں معاون میڈیا اور دیگر ذرائع کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے ۔میڈیا ایسے واقعات کی بے جا تشہیرکرکے متاثرہ خواتین اور بچیوںکو مزید اذیت دینے کے بجائے انکے سدباب کے لئے کوشش کرے۔شرم و حیا،عفت وعصمت اور غیرت وحمیت کے اوصاف کو فروغ دینے کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔ اخلاقی بے راہ روی کے سدباب کے لئے حکومت ذرائع ابلاغ کے ذریعے اسلامی اقدار کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کرے۔

خواتین اور معصوم بچیوں کی حرمت کی پامالی کا سبب بننے والے اوربے راہ روی پر اکسانے والے محرکات پر بند باندھا جائے۔ ڈاکٹر رخسانہ جبیں نے کہا کہ سترو حجاب اللہ اور اس کے رسول کا حکم ہے ،اسلام اور صحابیات کا پاکیزہ شعار ہے۔شرم وحیا کی علامت ہے۔اور خواتین اسلام کو ستروحجاب کو اپنانا ہوگا۔ اس موقع پہ نائیلہ باجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی زندگی کا اصل مقصد اللہ کی رضا کا حصول ہے۔نیت ایک بیج کی مانند ہوتی ہے نیت جتنی مضبوط ہوگی جتنی خالص ہو گی پھل بھی اتنا ہی مضبوط اور میٹھا ہوگا۔اس موقع پہ خواتین اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ اسلامی بکس اور حجاب کے سٹال بھی لگائے گئے تھے۔