چوہدری عبدالستار آف پیرجنڈ کے بھائی اور ممتاز ماہر تعلیم ماسٹر غلام رسول کے ایصال ثواب کے لئے درس قرآن کی خصوصی تقریب
Posted on September 20, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
ملکہ(عمر فاروق اعوان سے)جماعت اسلامی کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113چوہدری
عبدالستار آف پیرجنڈ کے بھائی اور ممتاز ماہر تعلیم ماسٹر غلام رسول کے ایصال ثواب کے لئے درس قرآن کی خصوصی تقریب میں ہزاروں افراد کی شرکت، ممتاز سکالر مصنف، اور ادیب ضیغم مغیرہ نے فلسفہ موت و حیات پہ خصوصی درس قرآن دیا۔ اس موقع پہ خظاب کرتے ہوئے شیخ فیصل نے کہا کہ چوہدری عبدالستار آف پیر جنڈ کے بھائی اور چوہدری غلام غوث کے والد محترم ماسٹرغلام رسول کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت کے بعد ان کے ایصال ثواب کے لئے آج درس قرآن کی تقریب میں ایک بار پھر ہزاروں افراد کی شرکت سے واضح ہو گیا ہے کہ ماسٹر غلام رسول ہردلعزیز شخصیت کے مالک تھے۔ درس قرآن کی محفل میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔