مسرت افتخار حسین کی چکوال میں کالج گراؤنڈ میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ میں خصوصی شرکت

Musarat Iftikhar

Musarat Iftikhar

چکوال (اعجاز بٹ سے) چیف ایمبیسڈر سکارڈینیویا (ناروے) اور ڈپٹی چیف آرگنائزر آل یورپ حکومت پاکستان مس مسرت افتخار حسین کی چکوال میں کالج گراؤنڈ میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ میں خصوصی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق راجہ ابرار احمد (ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈائریکٹر اینڈ پروگرام ڈائریکٹر GPHNE)کے زیر اہتمام کالج گراؤنڈ میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں مس مسرت افتخار حسین بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر راجہ ابرار احمد کے بہترین انتظامات پر ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ سے نوجوان نسل میں مثبت سرگرمیاں فروغ پائیں گے ۔ بعدازاں چیئرمین GPHHF اور سابق وفاقی سیکرٹری الحاج سید غلام مصطفی ہاشمی اور مس مسرت افتخار حسین کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا بعد ازاں منعقدہ مشاعرہ میں مس مسرت افتخار حسین نے اپنا کلام پیش کیا جو کو حاضرین خوب سراہا۔