کراچی : ناظم آباد میں رینجرزکا ٹارگٹڈ آپریشن، 10 افراد زیرحراست

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ناظم آباد تین نمبر میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کارکنوں سمیت 10 افراد کوحراست میں لیکر سی سی ٹی وی کیمرے اور 29 مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کر لئے۔ ناظم آباد نمبر 3 میں واقع نائیٹل کالونی میں رینجرز نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے،آپریشن میں کالعدم تنظیم کے کارکن سمیت 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر سی سی ٹی وی کیمرے، ریکارڈنگ ڈی وی آر اور مختلف اقسام کے 29 ہتھیار برآمد کر لئے گئے۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر انکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جائیں گے۔