اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آج چیئرمین نیب کے نام پر اتفاق ہوجائے گا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) سردار رضا کا نام برقرار ہے، امید ہے آج وزیراعظم سے ملاقات میں چیئرمین نیب کے نام پر اتفاق ہوجائے گا۔
سید خورشید شاہ آج وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے، جس میں چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق امور پر گفتگو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات وزیراعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ہوگی۔