ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹی بالی ووڈ کو” عجب پریم کی غضب کہانی” اور” راج نیتی” جیسی ہٹ فلمیں دینے کے بعد کترینہ اور رنبیر کی جو ڑی ایک مر تبہ پھر بڑی اسکرین پر ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہے۔ہدایت کار اور پروڈیو سر انو راگ باسونے اپنی آنے والی نئی فلم “جگا جاسوس” میں رنبیر کپور کے مد مقابل کترینہ کیف کو کاسٹ کر لیا ہے۔
رنبیر کپور ہدایت کار انو راگ باسوکی فلم “برفی “میں بھی گونگے اور بہرے نو جوان کا کر دار ادا کر کے کئی ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں،اس فلم نے ہر شعبے سے داد وصول کی۔یہ فلم جاسوسی اور میوزیکل ہے جس میں کترینہ کے کام کر نے کی خبر کی رنبیر کپور نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ فلم جگا جاسوس کی شوٹنگ کا آغاز اس سال نو مبر میں کر دیا جائے گا جسے انو راگ باسو کے ساتھ ہیرو رنبیر کپور بھی پرو ڈیوس کر رہے ہیں۔