اے ایف سی انڈر 16:متحدہ عرب امارات کی فٹ بال ٹیم لاہور پہنچ گئی

Football Team

Football Team

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان میں انٹرنیشنل فٹ بال کی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے، اے ایف سی انڈر 16 فٹ بال کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے متحدہ عرب امارات کی ٹیم لاہور پہنچ گئی جبکہ دیگر ٹیمیں کل پہنچیں گی۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم لاہور ایرپورٹ پہنچی تو صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن نوید حیدر نے استقبال کیا۔یواے ای ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اے ایف سی انڈر 16 کوالیفائر ٹورنامنٹ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔

پاکستان اپنا گھر ہے یہاں آکر بہت زیادہ خوشی ہوئی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ سے ملک میں بین الاقوامی کھیلوں کو فروغ ملے گا۔دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی کل پہنچ جائیں گی۔