ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیبالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ کرینہ کپورخان )بیبو( 21 ستمبر کواپنی 33 ویں سالگرہ منائینگی۔ 21 ستمبر 1980 کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں بالی ووڈ کے نامور کپور خاندان میں جنم لینے والی کرینہ نے بالی ووڈ میں اپنا پہلا قدم 2000 میں فلم “رفیوجی “کے ذریعے رکھا جس میں ناقدین نے انکی کارکردگی کو بے حد سراہا۔
2001 میں فلم “مجھے کچھ کہنا ہے” سے باکس آفس پر بے پناہ کامیابی سمیٹنے والی کرینہ نے اجنبی، اشوکا، کبھی خوشی کبھی غم، چمیلی، دیو، اومکارہ، جب وی میٹ، گول مال، تھری ایڈیٹس، باڈی گارڈ، را ون اور ہیروئن سمیت مختلف فلموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔ سلمان خان کی فلم دبنگ ٹو کیلئے کرینہ کپور خان کے آئٹم سونگ “فیویکول سے” نے جہاں حال ہی میں سال کا بہترین آئٹم سونگ اور بہترین آئٹم گرل کا خطاب بیبو کو دلوایا وہیں انکی پولیٹیکل تھرلر فلم ستیا گرھا نے بھی باکس آفس پر شاندار برنس کیا۔
گزشتہ سال 16 اکتوبر کو پٹودی کے نواب اور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کیساتھ ازداوجی بندھن میں منسلک ہونے والی کرینہ کپور خان عرف بیبو شادی کے بعد اپنی پہلی سالگرہ منانے جارہی ہیں جبکہ دوسری جانب انکی پہلی ویڈنگ اینورسری کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔ کرینہ کی آنے والی فلموں میں عمران خان کیساتھ کرن جوہر بینر کی فلم “گوری تیرے پیار میں “شامل ہے جبکہ اپنے شوہر سیف علی خان کی فلم ہیپی اینڈنگ میں وہ بحیثیت مہمان اداکارہ جلوہ گر ہونگی۔