یمن: القاعدہ کے حملوں میں 38 فوجیوں سمیت 56 افراد ہلاک

Yemen

Yemen

صنعا (جیوڈیسک) یمن میں القاعدہ کے 3 مختلف حملوں میں 56 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یمن کے جنوبی علاقے میں القاعدہ نے فوجی اڈے پر حملہ کیا، حملے میں فوجی اور پولیس اہلکاروں سمیت 56 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ملٹری ذرائع کے مطابق القاعدہ نے ایک حملہ اسپیشل فورسز کے میفاہ کیمپ پر کیا، جس سے 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اسی اثنا میں مسلح افراد نے 15 کلومیٹر دور 2 فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا، جس سے 38 فوجی ہلاک ہوگئے۔