شکاگو (جیوڈیسک) امریکاکے شہر شکاگو میں ایک پارک میں فائرنگ سے تین سال کے بچے سمیت تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔ جنوبی شکاگو کے ایک باسکٹ بال کورٹ اورملحقہ پارک میں نامعلوم افرادنے اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک تین برس کے بچے سمیت تیرہ افراد زخمی ہوگئے جنھیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں گینگ وارملوث ہے تاہم کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ دو ہزار بارہ میں شکاگو میں فائرنگ کے واقعات میں پانچ سو افراد مارے گئے تھے۔