اسلام آباد: پاک بھارت پارلیمینٹیرینز مذاکرات اختتام پذیر

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں پاکستان اور بھارت کے اراکین پارلیمنٹ نے قیام امن اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنانے پر زور دیا ہے۔ پانچویں مذاکراتی دور کا اختتامی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بھارت کے اراکین پارلیمنٹ نے دونوں ممالک کے درمیان امن کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنانے پر اتفاق کیا ہے اور زور دیا ہے کہ دونوں حکومتیں جامع مذاکرات کا سلسلہ جلد بحال کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دونوں حکومتیں مذاکرات کا راستہ اپنائیں اور پانی کے مسئلے کے حل کیلئے مل کر کام کریں۔ دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلیے اقدامات کئے جائیں۔