اسلامی جمعیت طلبہ ، طلبہ کی نمائندہ تنظیم ہے، طلبہ خدمت جمعیت کا خاصہ ہے،کوئٹہ، پشین اور لورالائی میں ٹیلنٹ ایوارڈز سے خطاب
Posted on September 21, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور(20ستمبر 2013) اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان کے زیر اہتمام بلوچستان کے طلبہ کے لئے کوئٹہ، لورالائی، پشین، ژوب، خضدار اور دیگر شہروں کے تعلیمی اداروں میں ٹیلنٹ ایوارڈشوز کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد زبیر صفدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ طلبہ کے اندر ٹیلنٹ موجود ہے ۔اس ٹیلنٹ کو ملک کی تعمیر کے لئے استعمال کیا جائے اور ان کی رہنمائی بھی کی جائے۔
محمد زبیر صفدر کا مزید کہنا تھا کہ نامساعد حالات میں بلوچ طلبہ کا تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنا ان کی قابلیت کا مظہر ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ، ملک بھر کے طلبہ کی نمائندہ تنظیم ہے۔ طلبہ خدمت جمعیت ہی کا طرئہ امتیاز ہے ۔ تعلیم ہی انسان کو اچھائی اور برائی کی تمیز سیکھاتی ہے اگر تعلیم عام ہو تو ایک صحت مند معاشرہ وجود میں آتا ہے اور ایسا نظام وجود میں آتا ہے جو کہ اسلامی اصولوں کے مطابق ہو۔
پاکستان میں نظام تعلیم کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس قوم کا ہر نوجوان تعلیم یافتہ ہو اور اس ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اس قوم کے روشن ستارے ہیں جنہوں نے بھرپور محنت سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب طلباء اس ملک میں اسلامی معاشرے کے وجود کے لیے اپنی صلاحیتوں کو وقف کریں ملک و قوم کی تعمیر میں کرادار ادا کرنا طالب علوں کا فرض ہے۔
انہوں نے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلباء محنت اور لگن سے اپنی تعلیم جاری رکھیں اور اسی طرح محنت کرتے ہوئے کامیابی کی منازل طے کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ آپ طلباء ہی ملک کا مستقبل ہے۔
پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ نے اسلامی جمعیت طلبہ کا شکریہ ادا کہا کہ جمعیت نے ہمیشہ طلبہ کے لیے مختلف تقریبات اورمہمات کا انعقاد کیا ہے اور اب جمعیت نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے پر رونق تقریب کا انعقاد کیا جس سے انہیں بے پناہ خوشی ہوئی۔ جمعیت کے تحت منعقدہ ٹیلنٹ ایوارڈ کے ذریعے حوصلہ افزائی کر کے ہمارے حوصلوں کو جلا بخشی ہے۔