حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور سالویشن مومنٹ کے چیرمین ظفر اکبر بٹ کو سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک بھاری جمعیت نے اُس کے مکان کو گھیراڈالکر نظر بند کر دیا
Posted on September 21, 2013 By Tahir Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد : حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور سالویشن مومنٹ کے چیرمین ظفر اکبر بٹ کو سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک بھاری جمعیت نے اُس کے مکان کو گھیرا ڈالکر نظر بند کر دیا یاد رہے ظفر اکبر بٹ حریت پروگرام کے مطابق آج شوپیاں کی طرف مارچ کرنے والے تھے تاکہ وہاں کے عوام اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ بھر پور طریقے سے اظہار ہمددری و یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائیں اور پچھلے 15روز سے نافذ العمل بلا جواز کرفیو اور پابندیوں کو ہٹانے کیلئے اپنا مطالبہ کریں۔
ظفر اکبر بٹ کی تمام نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کر کے اُنہیں گھر سے باہر جانے کی اجازت اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر بھی روک لگائی گئی۔ سالویشن مومنٹ کے ترجمان نے پولیس کی طرف سے ظفر اکبر بٹ و دیگر حریت قائدین کو گھر میں نظر بند کرنے اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندیاں عائدکرنے اور شوپیاں کے مظالم عوام سے ہمددری کا اظہار کرنے سے روکنے کی زبردست مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مذموم ہتھکنڈوں سے تحریک پسند عوام اور قائدین کو خوف زدہ کیا جا سکتا ہے اور نہ تحریک آزادی کشمیر کو کمزور کیا جا سکتا ہے۔
ترجمان نے شوپیاں میں کرفیو اور عوام پر بلا جواز پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انسانی حقوق کے علمبردراروں سے کشمیریوں کے مال و جان کا تحفظ فراہم کرنے اور ھندوستانی فورسز کے ہاتھوں کشمیر جاری تمام طرح کی انسانی حقوق کے پامالیوں پر روک لگانے کی درد مندانہ اپیل کی۔ ترجمان نے حریت پسند لیڈر مشتاق لاسلام کی پھر سے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انکو اور دیگر محبوسین کی رہاکرنے کا اپنا مطالبہ دہرایا۔
ترجمان نے مذید کہا کہ زیر تعلیم ایم بی بی ایس طلبہ و طالبات کو دہلی کے کلچرل ٹورمیں شرکت کرنے کے فیصلے کے حوالے سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کی جانی چاہئے کیونکہ یہ کشمیری روایات کے بالکل برعکس ہیںاور والدین کو اس پر غور کرنا چاہئے کہ بچے اور بچیاں قوم کے مستقبل ہے اور اُن کو زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل اور مکمل کرنی چاہئے نہ کہ کسی کلچرل پروگرام کی طرف دھیان دینا چاہیے تاکہ وہ مظلوم کشمیری عوام کی خدمت کر سکھیں۔