طالبان کمانڈر ملا عبدالغنی برادر کو رہا کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق طالبان کمانڈر ملا عبدالغنی برادر کو جمعہ کے روز فجر کے وقت رہا کر دیا گیا ہے۔
رہائی کو خفیہ رکھنے کا بنیادی مقصد سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا عبدالغنی برادر کے محفوظ مقام پر پہنچنے کے بعد ان کی رہائی کا اعلان کیا جانا تھا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے گزشتہ روز اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ملا برادر کو افغان مفاہمتی عمل کو مزید تقویت دینے کیلئے رہا کیا گیا۔