امریکہ سیلنگ کپ فائنلز، اوریکل ٹیم کے ٹائٹل حاصل کرنے کی امیدیں زندہ

Oracle Team

Oracle Team

سان فرانسسکو (جیوڈیسک) امریکہ سیلنگ کپ فائنلز ایونٹ میں دفاعی چیمپئن اوریکل ٹیم کے ٹائٹل حاصل کرنے کی امیدیں دوبارہ زندہ ہو گئیں۔ سان فرانسسکو میں جاری سیلنگ کپ کے فائنل ایونٹ کی دوسری ریس طوفانی ہواں اور خراب موسم کے باعث منسوخ کر دی گئی۔

جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔مقابلہ برابر ہونے کے بعد امریکی ٹیم اوریکل کے نیوزی لینڈ ٹیم سے پوائنٹس میں کمی تھوڑی رہ گئی ہے۔ اس سے پہلے رانڈ میں نیوزی لینڈ ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک پوائنٹ کی برتری سے کامیابی ملی تھی۔