اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں میں اپر دیر واقعہ کے بعد کی صورتحال اور کراچی آپریشن پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان اسلام آباد می ہونیوالی ملاقات میں اپر دیر میں فوجی افسران کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں کل جماعتی کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تقرری پر مشاورت بھی کی گئی بعد ازاں ڈی جی آئی ایس آئی نے کراچی آپریشن میں انٹیلی جنس شیئرنگ سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔