کراچی میں آپریشن پر ایم کیو ایم کا گلہ بلاجواز ہے، قائم علی شاہ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر اعلی سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں جاری آپریشن پر ایم کیو ایم کا گلہ بلا جواز ہے ،آپریشن سے پہلے اسمبلی کے اندر اور باہر تمام جماعتوں سے مشاورت کی گئی۔ سید قائم علی شاہ لاہور میں سندھ ہاوس اسلام آباد کے کوآرڈی نیٹر ایس ایم جعفری کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کے موقع پر ذرائع سے گفتگو کررہے تھے۔

ان کا کہناتھاکہ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے، کراچی میں دہشت گردی تین سال کے دوران بڑھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دروازے کھلے ہیں، ایم کیو ایم نے حکومت میں شامل ہوناہے یا نہیں، یہ اسی سے پوچھا جائے۔