ڈی آئی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق صوبائی وزیرحبیب اللہ کنڈی کے گھر کے باہر دو دھماکے ہوئے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دونوں دھماکے ڈیرہ اسماعیل خان میں چشمہ روڈ پر نصب شدہ بارودی مواد سے کیے گئے۔
دھماکوں میں سابق صوبائی وزیر حبیب اللہ کنڈی کے گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم خوش قسمتی سے کے بعد دیگرے ہونے والے دونوں دھماکوں میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔