پشاور (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دھاندلی پر یقین رکھتی تو این اے ون کی نشست نہ ہارتی۔ صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہا کہ این اے 25 ٹانک کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پی ٹی آئی حکومت کی اصلاحات پر ممبنی پالیسی کا نتیجہ ہے۔
مولانا فضل الرحمان کو سمجھ لینا چاہیے کہ دنیا بدل گئی ہے۔جے یو آئی اپنے مضبوط حلقے بھی سنبھال نہیں سکی۔شاہ فرمان نے الزام عائد کیا کہ چیف ایگزیکٹو پیسکو مولانا فضل الرحمان کے فرنٹ مین ہیں ان کے بھجوائے گئے ضمنی الیکشن میں ہائی ٹرانسمیشن ٹرانسفارمرز پکڑے گئے ہیں۔