گزشتہ روز گجرات دسٹرکٹ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس مدنی پلازہ رحمان شہید روڈ گجرات پر منعقد ہوا

گجرات : گزشتہ روز گجرات دسٹرکٹ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس مدنی پلازہ رحمان شہید روڈ گجرات پر منعقد ہوا ، جس میں گجرات ڈسٹرکٹ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2013ء عمل میں لائے گئے ، جس میں متفقہ طور پر عرصہ 4سال کیلئے عہدیداران کا انتخاب ہوا۔

صدر سید باسط رضا جعفری انٹرنیشنل کوچ، سینئر نائب صدر مہر طارق محمود ، نائب صدور اعجاز احمد بٹ، نائلہ باسط، لیاقت علی بٹ، سید اظہار قاسم، جنرل سیکرٹری محمد بشیر، جوائنٹ سیکرٹری عثمان وسیم طور ، فنانس سیکرٹری محمد شفیق قادری، ایسوسی ایٹ سیکرٹری رئوف سہیل، پریس سیکرٹری ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، ممبر ایگزیکٹو باڈی عبدالجبار، سید علی ہارون، سید نبیل رضوی، خرم شہزاد، وحید اصغر، زاہد افتخار، شاہ زیب، محمد شیراز افضل شامل ہیں۔