بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے

گجرات : بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے گیپکو حکام نے ایک بار پھر گجرات شہر سمیت ضلع بھر میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس سے کاروباری زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بغیر شیڈول کے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کو روکا جائے اور لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کرنے کیلئے اداروں کو پابند بنایاجائے۔