پاکستان (جیوڈیسک) سلطان جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کل سے شروع ہو گا، قومی ٹیم کا افتتاحی مقابلہ کوریا سے شیڈول ہے۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں شروع ہونے والے تیسرے ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر کی ٹیمیں پہنچ گئیں، افتتاحی روز تین میچ شیڈول ہیں۔
پہلے میچ میں پاکستان اور کوریا کی ٹیمیں میدان میں آئیں گی۔ دوسرا میچ انگلینڈ اور بھارت جبکہ تیسرا جوڑ ملائیشیا اور ارجنٹائن کے درمیان پڑے گا۔ قومی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے کہا کہ کوریا سمیت ایونٹ میں شریک کسی ٹیم کو آسان ہدف نہیں سمجھیں گے، تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور جیت کے لیے پرعزم ہیں۔