میلان فیشن ویک میں خواتین کی تصاویر سے سجے ملبوسات پیش

Milan Fashion Week

Milan Fashion Week

اٹلی (جیوڈیسک) کے شہر میلان میں جاری فیشن ویک میں خواتین کی تصاویر سے سجے رنگا رنگ ملبوسات نمائش کے لئے پیش کء گئے، ماڈلز نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کئے ریمپ پر واک کی تو حاضرین پلکے جھپکنا تک بھول گئے۔ اٹلی میں جاری فیشن شو میں ماڈلز نے خوبصورت ملبوسات کی نمائش کی۔ ملبوسات کی تیاری میں سرخ، نیلے، سیاہ اور سفید رنگوں کا حسین امتزاج پیش کیا گیا تھا۔ خواتین کی تصاویر سے سجے ملبوسات پیش کرنے کا مقصد حقوق نسواں کے لئے شعور اجاگر کرنا تھا۔

ملبوسات کے علاوہ دلکش بیگ اور جوتوں کو بھی شائقین نے بے حد پسند کیا۔ فیشن ڈیزائنر موچیا پرادا کا کہنا تھا کہ ملبوسات کی تیاری میں لوگوں کی پسند کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ فیشن ویک 23 ستمبر تک جاری رہے گا جہاں اٹلی کے علاوہ یورپ بھر سے فیشن ڈیزائنرز اپنی کلیکشن متعارف کروا سکیں گے۔