محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے فلسفہ اور جناب آصف علی زرداری کے وژن پر عمل کیا جائے گا، سیکرٹری اطلاعات

لاہور: پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملک سے شدت پسندی کے خاتمے اور امن کی بحالی اس وقت ممکن ہو سکتی ہے، جب محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے فلسفہ اور جناب آصف علی زرداری کے وژن پر عمل کیا جائے گا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جمہوری حکومت نے صدر آصف علی زرداری کے قیادت میں اداروں کی ساکھ بحال کی اور مالا کنڈ اور سوات میں دوبارہ ملک کا پرچم سر بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج پر حملہ کرنے اور قومی پرچم کی توہین کرنے والے ملک کے وفادار نہیں ہو سکتے، اس لئے اپنوں اور غیروں کا تعین ہونا انتہائی ضروری ہے۔