جرمنی میں عام انتخابات کل ہوں گے، کانٹیدار مقابلہ متوقع

Germany

Germany

جرمنی (جیوڈیسک) جرمنی میں عام انتخابات کل ہورہے ہیں۔ انتخابات میں بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔ جرمنی میں پارلیمانی انتخابات کل ہوں گے۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی پارٹی کرسچین ڈیموکریٹس اور ان کے مد مقابل سوشل ڈیمو کریٹس کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ رائے عامہ کے تازہ جائزوں کے مطابق میرکل اور ان کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹس پارٹی کو اڑتیس فیصد ووٹ کے ساتھ اپنی حریف جماعتوں پر برتری حاصل ہے۔

انجیلا مرکل دوہزار آٹھ سے جرمنی کی چانسلر ہیں اور خطے میں یورو کے بحران کے باوجود جرمنی کو استحکام بخشنے میں کسی حد تک کامیاب رہیں جس کی وجہ سے انتخابات میں ان کی پوزیشن برقرار رہنے کا امکان ہے۔ انجیلا مرکل انتخابی مہم پر یقین نیہں رکھتیں تاہم انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کل کے انتخابات میں اپنے حق کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

جرمنی کی دوسری بڑی اور اپوزیشن جماعت سوشل ڈیموکریٹس اٹھائیس فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ یہ صورت حال ظاہر کرتی ہے کہ جرمنی میں کوئی بھی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کر پائے گی اور مسقتبل میں کثیرال جماعتی مخلوط حکومت قائم ہو سکتی ہے۔