کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 1 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 2.7 فیصد کمی کے بعد 1332.50 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان جاری ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی فی بیرل قیمت 1.72 ڈالر کمی کے بعد 104.67 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
لیبیا میں حالات کے معمول پر آنے کے بعد خام تیل کی یومیہ پیداوار میں ہونے والے اضافے اور عراقی خام تیل کی پیداوار ی گنجائش میں اضافے نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی جبکہ شام پر امریکی حملے کے بادل چھٹنے کے بھی قیمتوں پر اثرات دیکھے گئے۔