عراق : بغداد کے قریب پولیس اسٹیشن پر خود کش حملے، 6 افراد ہلاک

Iraq police station

Iraq police station

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں بغداد کے قریب پولیس اسٹیشن کے احاطے کے باہر 4 خود کش دھماکوں میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ بغداد کے شمالی علاقے بیجی کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر 4 خود کش بم دھماکے کئے گئے، جس میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے، حملہ پولیس اسٹیشن کے کمپاونڈ کے باہر کیا گیا۔ اہلکاروں سے لڑتے ہوئے ایک خود کش بمبارہلاک ہو گیا۔

جبکہ 3 حملہ آروں نے اپنے آپ کو بم سے اڑا لیا۔ دھماکے کی ذمہ داری ابھی کسی نے قبول نہیں کی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس سنی اسلامی شدت پسندوں پر ان دھماکوں کاالزام لگا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق عراق میں شدت پسند کارروائیوں میں 800 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔