کراچی (جیوڈیسک) وزیر جیل سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ صوبے کی جیلوں میں ستر ٹارگٹ کلرز اور دو سو اکیس کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد موجود ہیں۔ نیو سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں جیل حکام کے اجلاس کے بعد ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر جیل منظور وسان نے کہا کہ صوبے کی جیلوں کی سیکورٹی بڑھا رہے ہیں۔
سندھ کی جیلوں میں چار سو ایک قیدی سزائے موت کے منتظر ہیں۔ سزائے موت کے ستائیس قیدیوں نے رحم کی اپیلیں کیں جن میں سے چھ مسترد ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا بلاول بھٹو زرداری کے سیاست میں آنے پر خوشی ہوئی وہ پاکستان کے اگلے وزیرا عظم ہوں گے۔