لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بچی زیادتی کیس میں ملزموں کی گرفتاری کے لیے پولیس کو دو دن کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ سی سی پی او لاہور چودھری شفیق اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذوالفقار حمید نے بچی زیادتی کیس میں اب تک کی پیش رفت کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ دی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ بچی سے زیادتی کے ملزم جلد گرفتار کر لیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب نے ملزم پکڑنے کے لیے دو دن کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کسی بے گناہ کو گرفتار نہ کیا جائے۔