کراچی میں رینجرز کا ایک نہتے شہری کو گھیر کر گولیاں مارنے اور بلوچستان میں ایک حاملہ خاتون سمیت نہتے لوگوں پر گولیاں برسانے کے واقعات کی وضاحت کرے

جھنگ دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کے ذریع فورسز کو گولی چلانے کا اختیار دینے سے پہلے حکومت کراچی میں رینجرز کا ایک نہتے شہری کو گھیر کر گولیاں مارنے اور بلوچستان میں ایک حاملہ خاتون سمیت نہتے لوگوں پر گولیاں برسانے کے واقعات کی وضاحت کرے۔

یہ بات جمعیت علماء اسلام جھنگ کے سیکرٹری اطلاعات محمد ابوبکر نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے مزید کہا کہ ایسی ترامیم کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود نہیں ہوتا بلکہ حکومت کرنا ہوتا ہے حکومت اگر دہشت گردی پر قابو پانا چاہتی ہے۔

تواس نام و نہاد دہشتگردی کی جنگ سے نکل کر فورسز کر ڈرون حملوں کے خلاف کاروائی کرنے کا اختیار دینا ہو گا اور انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت جلد از جلد پولیس ایکٹ میں قابل قدر اصلاحات کرے تا کہ جرائم میں ملوث اہلکاروں کو بھی سزا مل سکے اور پولیس متاثرین قانون کو ہاتھ میں نہ لیں سکیں۔