پاک فوج کا اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن

Adiala Jail

Adiala Jail

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں دہشت گردی کے الزام میں قید ملزموں کے بلاکوں میں سرچ آپریشن کیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل ملک مشتاق نے کہا ہے کہ سیکورٹی خدشات پر پاک فوج نے ہنگامی آپریشن کیا۔ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ ملک مشتاق نے ذرائع کو بتایا کہ پاک فوج نے سیکورٹی خدشات کے باعث دہشت گردی کے الزام میں قید ملزمان کے بلاکوں میں تین گھنٹے سے زائد تک سرچ آپریشن کیا۔

بلاکوں میں کھوجی کتوں، دھماکہ خیزمواد اور منشیات کی نشاندہی کرنے والے آلات سے تلاشی لی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی چار ٹیموں نے جیل میں قید ساٹھ دہشت گردوں کی مکمل تلاشی لی تاہم سرچ آپریشن کے دوران کسی دہشت گرد سے کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔