کراچی : گلستان جوہر اور لانڈھی میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور لانڈھی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کر دیا، جبکہ پولیس نے کلفٹن بلاک 4 میں فلیٹ پر چھاپا مارکر اشتہاری ومفرور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق گلستان جوہرمیں فائرنگ کا واقعہ یوٹیلیٹی اسٹورکے قریب پیش آیا۔

دوسرا واقعہ لانڈھی کے ریڑھی گوٹھ علاقے میں ہوا جہاں منشیات فروشوں کا مبینہ اڈہ تھا۔ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد جوئے کے اڈے پر ہی بیٹھے تھے جبکہ زخمی ہونے والا ایک شخص راہ گیر تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بھتے کے تنازعے کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔ کلفٹن میں چھاپے سے متعلق بھی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم غلام رسول شرافی گوٹھ میں منشیات کااڈہ چلاتا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے کلفٹن میں واقع فلیٹ میں روپوش تھا۔