اسلا م آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نور خان ائر بیس اسلام آباد سے امریکہ کے دورے کیلئے روانہ ہوگئے۔ دورہ امریکا کے دوران وزیر اعظم نواز شریف 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف آج رات لندن میں قیام کے بعد کل امریکا روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران وزیر اعظم بھارتی ہم منصب سمیت عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیر اعظم کی امیر کویت، جاپان کے وزیر اعظم، یورپی یونین کے صدر، نیٹو کے سیکرٹری جنرل، آئی ایم ایف کے مینجنگ ڈایریکٹر سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ وزیر اعظم کی دورے میں بل گیٹس، سعودی عرب کے سعود الفیصل، ڈینمارک کے اعلی حکام اور چایئنہ کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔