خانیوال (جیوڈیسک) خانیوال سگے بھائی نے غیرت کے نام فائرنگ کر کے دو جواں سال بہنوں کو قتل کر دیا،ملزم ساتھی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ خانیوال کی تحصیل کبے روالا کے تھانہ نواں شہر کے علاقہ سلارواہن میں سگے بھائی محمد اظہر کو اپنی بہنوں 18 سالہ سائرہ بی بی اور 14 سالہ شمائلہ بی بی کے چال چلن پر شک تھا اور وہ اکثر اوقات ان سے جھگڑتا رہتا تھا مگر آج اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ساتھ گھر آیا اور پستول 30 بور سے اچانک دو بہنوں پر فائرنگ کر دی۔
جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ ملزم اسلحہ سمیت اپنے ساتھی کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا۔ملزم اپنی تین بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے۔ دو بہنوں کو قتل کرنے کے بعد اب اسکی ایک بہن ہے۔پولیس تھانہ نواں شہر نے کارروائی شروع کر دی ہے، نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہسپتال کبیروالا پہنچا دی گئی ہیں۔