تائپے (جیوڈیسک) تائیوان میں سمندری طوفان اور بارشوں نے تباہی مچا دی، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔ طوفان اور بارشوں سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔
ساحلی علاقوں میں بجلی اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ حکام کی جانب سے وارننگ کے بعد ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے، ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، طوفان آج رات جنوبی چین کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔