کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا کی مرکزی تامل پارٹی نے صوبے جافنہ میں نسلی جنگ کے بعد نیم خود مختار کونسل کے لیے ہونے والے پہلے انتخابات جیت لیے ہیں۔ 38 ارکان پر مشتمل صوبائی کونسل کے لیے ہفتے کو ہونے والے انتخابات میں تامل نیشنل الائنس نے 30 سیٹیں جیتی ہیں۔سری لنکا کے صدر مہندا راجہ پکاس کے سیاسی اتحاد نے سات نشستیں حاصل کیں۔
انتخابات فوج کی طرف سے ملک کے شمال میں تامل باغیوں کو شکست دینے کے چار سال بعد منعقد کیے گئے۔ ٹی این اے اب تامل صوبے جافنہ میں پہلی صوبائی حکومت قائم کرے گی۔ ٹی این اے نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ حکومت نے انتخابات کے لیے مہم کے دوران فوج پر سینہ زوری کے الزامات کی سختی سے تردید کی۔