واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست واشنگٹن میں جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کا مجسمہ نصب کر دیا گیا۔ جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کرنے والے سابق صدر نیلسن منڈیلا کا مجسمہ واشنگٹن میں جنوبی افریقہ کے سفارتحانے کے باہر نصب کیا گیا ہے۔
یہ وہی جگہ ہے جہاں 1980 میں نسلی امتیاز کے خاتمے اور نیلسن مینڈیلا کی 27 سالہ قید سے رہائی کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا تھا۔ 3 میٹر بلند اس مجسمے کو جنوبی افریقہ کے مجسمہ ساز جین ڈویال نے تیار کیا ہے، یہ مجسمہ 1990 میں نیلسن مینڈیلا کی جیل سے رہائی کے بعد کی یاد گار ہے۔