نواز شریف امریکا روانہ، بھارتی ہم منصب سے ملاقات 29 ستمبر کو ہو گی

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نور خان ایئر بیس اسلام آباد سے امریکا کے دورے کیلئے روانہ ہو گئے، وہ آج رات لندن میں قیام کے بعد کل امریکا روانہ ہوں گے۔ پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات نیویارک میں 29 ستمبر کو ناشتے کی میز پر ہو گی۔ دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم نواز شریف 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب، بھارتی ہم منصب سمیت عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم کی امیر کویت، جاپان کے وزیر اعظم، یورپی یونین کے صدر ،نیٹو کے سیکرٹری جنرل،آ ئی ایم ایف کے منیجنگ ڈایریکٹر سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ وزیر اعظم کی دورے میں بل گیٹس، سعودی عرب کے سعود الفیصل، ڈنمارک کے اعلی حکام اور چینی وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔