وزیراعظم نواز شریف نے پشاور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی سی میں تمام جماعتیں اچھے کام کیلئے اکٹھی ہوئیں لیکن افسوس حکومت اور قوم کی سوچ آگے بڑھنے سے قاصر ہے۔ لندن میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پشاور میں دہشت گردی افسوسناک ہے۔
میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں اچھی نیت سے فیصلے کئے گئے۔ تمام جماعتیں اچھے کام کیلئے اکھٹی ہوئیں لیکن افسوس حکومت اور قوم کی سوچ آگے بڑھنے سے قاصر ہے۔ وزیراعظم نوازشریف 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران وہ بھارتی ہم منصب سمیت عالمی رہنماں سے ملاقات کریں گے۔ تاہم بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے ساتھ ملاقات کی تاریخ طے نہیں ہوئی۔ وزیراعظم نواز شریف کی امریکی صدر اوباما سے باضابطہ ملاقات بھی متوقع ہے۔
وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ نواز شریف بھارتی ہم منصب سمیت عالمی رہنماں سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کی امریکی صدر اوباما سے باضابطہ ملاقات بھی متوقع ہے۔