سانحہ پشاور, حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

پشاور (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے پشاور میں بم دھماکوں کے خلاف تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حملہ پاکستان اور اسلام دشمن افراد نے کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں چرچ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ بعد ازاں ذرائع سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ گرجا گھر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ بزرگوں، بچوں اور خواتین کا قتل انسانیت کے زمرے میں نہیں آتا۔

مسیحی برادری نے بڑے صبر کے ساتھ دردناک سانحے کو برداشت کیا۔ مسیحی برادی کیلئے سیکورٹی کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔ چودھری نثار نے بتایا کہ جب واقعہ ہوا تو وزیراعظم محمد نواز شریف جہاز میں تھے۔ وزیراعظم غیر ملکی دورے کے بعد پشاور کا دورہ کرینگے۔