جرمن (جیوڈیسک) جرمنی کے عام انتخابات دو مرتبہ ملک کی چانسلر رہنے والی اینگلا مرکل کی جماعت کرسچین ڈیموکریٹس یونین اور اسکی اتحادی کرسچئن سوشل یونین کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن شروع ہو گئے۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق اتحادی جماعتوں نے ایوان زیریں میں دو سو ستانوے حاصل کر لی ہیں۔ تاہم وہ مکمل اکثریت حاصل کرنے کے لئے ناکام ہو گئی۔ چھ سو بیس ارکان کے ایوان میں مکمل اکثریت کے لئے تین سو تیس نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
جیت کی خبر ملتے ہی انگیلا میرکل کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور جشن کا سماں دیکھنے میں آیا۔ اپنے خطاب میں انیگلا میرکل نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔