اسلامی جمعیت طلبہ غربی لاہو کے زیراہتمام لاہو رشہر کے طلبہ کے لئے ایک میگا ایونٹ امید فیسٹیول جاری ہے
Posted on September 23, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور (22ستمبر2013ئ) اسلامی جمعیت طلبہ غربی لاہو کے زیراہتمام لاہور شہر کے طلبہ کے لئے ایک میگا ایونٹ امید فیسٹیول جاری ہے۔ جس میں ادبی، فائن آرٹ اور کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز لاہور فورٹ میں مقابلہء فوٹوگرافی کا انعقاد ہوا۔
اس مقابلے میں شہر بھر کے تعلیمی اداروں کے طلباء نے حصہ لیا جبکہ مقابلے میں اول پوزیشن گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کے طالب علم شہریار، دوم پوزیشن بھی گورنمنٹ اسلامیہ کلاج سول لائنز کے طالب علم عاقب شفیق اورسوم پوزیشن گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طالب علم مدثر نے حاصل کی۔
تقریب انعامات میں شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے موجودہ دور میں اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے ایسی صحتمندانہ سرگرمی کا انعقاد قابل تحسین ہے فوٹو جرنلزم کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ایک تصویر ایک ہزار الفاظ کے برابر ہوتی ہے۔
تصویری صحافت نے ابلاغیات کے شعبے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس پیشے کو اپنا کر نوجوان قوم کی نہ صرف آواز بن سکتے ہیں بلکہ قوم کی اس شعبہ سے وابستہ ہوکر ملک و ملت کے لئے اہم خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر اول ،دوم اور سوم آنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔