اسلام آباد (جیوڈیسک) یکم اکتوبر سے بجلی مزید 30 فی صد مہنگی کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ بجلی کے نرخ میں 2 سے 3 روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ اسلام آباد میں وزارت پانی و بجلی کے ذرائع نے بتایا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 30 فی صد مہنگی کیے جانے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن 30 ستمبر کی رات جاری ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی مہنگی نہیں ہوگی ملک میں 64 فی صد گھریلو صارفین 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں۔ بجلی کے بلوں میں بینک چارجز، ٹیلی وڑن فیس، نیلم جہلم سرچارج اور 17 فی صد جنرل سیلزٹیکس تو ہے ہی لیکن اب 200 یونٹ سے زائد کے استعمال پر نرخ 12 روپے سے بڑھ کر 14 سے 15 روپے فی یونٹ ہوسکتے ہیں۔