اسکواش اسٹار ماریہ طور نے نیش کپ کا ٹائٹل جیت لیا

Maria

Maria

لندن ( جیو ڈیسک) پاکستان کی اسکواش اسٹار ماریہ طور نے NASH کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ اسکواش ٹورنامنٹ میں ماریہ طور نے فتح اپنے نام کر لی۔ NASH کپ کے فیصلہ کن معرکے میں ماریہ طور نے ہالینڈ کی Milou Van کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

فائنل میں ماریہ طور نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ انہوں نے تیرہ گیارہ سے پہلا سیٹ جیت کر مدمقابل پر اپنی دھاک بٹھائی۔ اس کے بعد قومی اسکواش اسٹار کی جیت کا راستہ رک نہ سکا۔ دوسرا سیٹ گیارہ تین جبکہ تیسرا سیٹ گیارہ نو سے جیت کر چیمپئن بنیں۔