شہر قائد میں پیس رائیڈرز سائیکلنگ کلب کے تحت دہشت گردی اور منشیات فروشی کے خلاف سائیکل امن ٹور کا انعقاد مزار قائد سے شروع ہوا۔ سائیکل سوار شاہراہ فیصل، شیرٹن ہوٹل، تین تلوار، بوٹ بیسن، بلاول چورنگی، ڈیفنس،کورنگی روڈ کارسا روڈ ٹیپو سلطان روڈ اور شہید ملت روڈ سے ہوتے ہوئے دو بار مزار قائد پہنچے جہاں پیس ٹور کا اختتام ہوا۔
اس موقع پر سائیکل ٹور کے شرکا کا کہنا تھا کہ ٹور کا انعقاد کا مقصد پاکستان میں امن کا قیام اور دنیا پر یہ ظاہر کرنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد نہیں رہتے بلکہ پاکستانی امن پسند ہیں۔